18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فرض علوم کورس کے مکمل ہونے پر تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا
جس میں شرکائے کورس اور معلمین نے شرکت
کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور نگران سٹی حاجی سہیل عطاری کی خصوصی آمد ہوئی۔اجتماع کے آغاز پر اسلامی بھائیوں نے تلاوت قرآن پاک کی اور نعت شریف بھی پڑھی۔
بعدازاں رکنِ
شوریٰ نے بیان کیا اور
شرکائے کورس کو 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں کورس کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو اسناد ، مدینہ پاک کے تحائف اور قران پاک پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)