دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت30 جنوری 2023 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں
بھرااجتماع ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے جزوقتی معلمین، ڈسٹرکٹ اور
ٹاؤن ذمہ داران شریک ہو ئے ۔
اس اجتماع میں دارالافتاءاہلسنت لاہور سے مفتی دعوت اسلامی مفتی
محمد ہاشم خان عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی
محمد ثوبان عطاری (نگران
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ)، محمد مستنصر جبارعطاری (صوبہ پنجاب مدنی کورسز ذمہ
دار)اورمدرسۃ
المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار حاجی نعیم عطاری نے تربیت کی۔
٭مفتی محمد ہاشم خان عطاری نے ” عقائد
پڑھانے اور سمجھانے کے متعلق رہنمائی“ کے موضوع پر بیان کیانیز شرکا کے سوالات کے جوابات دئیے اور ان کو کورسز میں شرکا کو شرعی سوالات کے جوابات
دینے کی احتیاطیں بھی بتائیں۔
٭بعدازاں
حاجی نعیم عطاری نے بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کی محبت،
ذمہ داری کا احساس، ذمہ داری ہونا کیوں ضروری ہے اور ذمہ داری کے فوائد سمجھائے۔
٭علاوہ ازیں مستنصر جبار عطاری کا موضوع: کورسز
سے آؤٹ پٹ لینا، اپنے شعبہ مدنی کورسز کو خود کفیل کرنےاور شعبے کی پالیسیز کے متعلق تربیت کی۔
٭آخر میں مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے”آپ
ایک اچھا ٹیچر کیسے بن سکتے ہیں ؟ خود میں نئی نئی صلاحیت پیدا کرنے “اور دیگر
موضوعات پر شرکا کی تربیت کی جبکہ معلمین کے ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے شعبہ
مدنی کورسز کی ایپلیکیشن میں ڈیٹا انٹر کیسے کرتے ہیں اس پر معلمین کی تربیت کی جس
پر سید فرقان الحق عطاری (مدنی کورسز لاہور ڈویژن
ذمہ دار )
سمیت معلمین و ذمہ داران نے ان کاوش پر اپنے اچھے اچھے تاثرات بھی دئیے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)