چک6 /L1 تحصیل رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ کی جامع مسجد فریدیہ میں مختلف کورسز کے ذریعے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست منعقد ہوئی۔

نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کےبعد شعبے کے معلم اظہر سلیم عطاری نے نماز کورس کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین کو مزید دیگر کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

نشست کے اختتام پر شرکائے کورس کے درمیان اسناد کی گئیں اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، مبلغین اور شرکائے سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد موجود تھی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)