مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 7 دن (7 تا 13 جولائی 2024ء) کا فیضانِ نماز کورس
بےنمازیوں کو نمازی بنانے اور انہیں اسلام کی
باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 تا 13جولائی
2024ء تک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد
کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے ۔
اس کورس میں خصوصی طور پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکت کی اور شرکا کو نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے وضو،
غسل اور نماز کے دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔
کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مذاکرے میں شرکت کی جس کے بعد کورس کی دہرائی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا اور سحری و افطاری کا بھی اہتمام ہوا۔
اختتامِ کورس پر ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب
ہونے والے عاشقانِ رسول کو اسناد و تحائف دیئے گئے جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا
کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)