فیضانِ مدینہ متی تل، ملتان میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے  63 دن کے رہائشی مدنی کورس کی اختتامی نشست 19 دسمبر 2024ء کومنعقد کی گئی جس میں شرکائے کورس اور ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ سمیت ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

نشست میں شعبے کے سٹی ذمہ دار عاشق حسین عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

سٹی ذمہ دار نے دورانِ بیان شرکا کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے اور 2025ء کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس میں تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ و تحائف دیئے گئے جبکہ ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ کو بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)