سوساں روڈ فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 11 جنوری 2025ء کو شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور صوبائی و ملکی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور  اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 37 نئے کورسز کے نصاب کے متعلق اسلامک ریسرچ سنٹر کے ذمہ داران سے مشاورت کی۔

مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق طہارت کورس اور عقیدۂ ختمِ نبوت کورس عنقریب نصابی صورت میں تیار کیا جائے گا جبکہ تصوف کورس کا نصاب بھی تیار ہو گا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے حالاتِ حاضرہ کے یشِ نظر نئے کورسز پر بھی تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)