واں بھچراں شہر، میانوالی ڈسٹرکٹ کے علاقے  چک میرث میں 1 جنوری 2025ء کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

7 جنوری 2025ء کو فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، اہلِ علاقہ اور شرکائے کورس سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

نشست کی ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران میانوالی محمد زاہد عطاری نے ”نیکیوں پر استقامت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)