17 رجب المرجب, 1446 ہجری
جامع مسجد شاہ احمد رضا ، ضلع نوشہرو فیروز میں فیضانِ نماز کورس کا
اختتام
Thu, 16 Jan , 2025
yesterday
ضلع نوشہرو فیروز ،سندھ کی تحصیل محراب پور کے ہالانی ٹاؤن عید گاہ پر موجود جامع مسجد شاہ احمد رضا و مدرسہ مدنی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا 10 جنوری 2025ء کو اختتام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اختتامی نشست میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن نگران اور مدرسے کے ناظمِ اعلیٰ و مدرسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
کورس کے دوران معلم اظہر سلیم عطاری نے نماز کے
متعلق شرکا کی رہنمائی کی جن میں طہارت کے مسائل، وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے
والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، غسل کی احتیاطیں، نماز کے شرائط و
فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور ساتھ ہی مدنی قاعدہ سمیت اذکارِ نماز شامل
تھے۔