فیصل آباد میں معلمین اور ذمہ داران کا 3 دن پر
مشتمل سنتوں بھرا اجتماع
شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں معلمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا 3 دن پر
مشتمل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت شعبے کے ذمہ داران
قاری سعید عطاری، مولانا اعجاز عطاری مدنی اور مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی
نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف نشستیں ہوئیں جن میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات
کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی
مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭مدنی کورسز میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کا
انداز٭شعبے کے اہداف و تکمیل کیسے ہو؟٭شارٹ کورسز کی اہمیت ٭جدید ٹولز کا استعمال٭مہارت
کیسے بڑھائی جائے؟٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭انفرادی کوشش٭دینی کاموں میں فعال
رہنا کیوں ضروری ہے؟۔