لاہور، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 20 اپریل  2025ء کو فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس، تاجران اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار محمد اشرف عطاری نے نماز کے شرائط و فرائض بتاتے ہوئے حاضرین کو نماز کے متعلق دیگر مسائل بتائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

ٹاؤن ذمہ دار نے نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو عقائد کے بارے میں بتایا اور اذکارِ نماز کے حوالے سے رہنمائی کی۔(رپورٹ:مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی ،شعبہ مدنی کورسز شارٹ ٹائم معلمین ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)