22 رمضان المبارک, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں ایک
ماہ کے معتکفین اسلامی بھائیوں کے لئے 13 مارچ 20252ء کو ”کفن دفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ
مدنی کورسز، شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران شریک
ہوئے۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے معتکفین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں سنتیں سیکھ
کر اپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت عام کرنےاور اعتکاف کے ذریعے اپنی زندگی میں
تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔