الحمدللہ عزوجل شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور خاص سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ تھر پارکر کی تحصیل کلوئی کے مقام گلن جی موری نوکوٹ میں عاشقان رسول کے درمیان سات 7 دن کا فیضان نماز کورس رہائشی ہوا جس میں گلن جی موری کے قرب و جوار سے عاشقان رسول نے اپنی نماز  و وضو درست کرنے کیلئے شرکت کی۔

ڈویژن میرپور خاص کے ذمہ داران ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے نگران محمد امین عطاری تحصیل نگران دریا خان عطاری ڈویژن کورسز ذمہ دار دیدار حسین عطاری قادری کی طرف سے آخر میں شرکاء کورس کو تحائف سے بھی نوازا اور تربیتی سیشن کیا۔(رپورٹ:دیدارحسین عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور خاص سندھ،کانٹینٹ:شعیب احمد)