شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ انصاری چوک، ملتان میں 3 دن کا رہائشی معلم کورس ہوا جس میں ملتان ڈویژن نگران، سٹی و ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل و ٹاؤن نگران اور شعبے کے دویژن و سٹی ذمہ داران شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس 3 دن کے رہائشی کورس میں شعبے کے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کی رہنمائی کی جن میں مولانا اعجاز عطاری مدنی، قاری محمد ندیم عطاری ، محمد عدنان عطاری اور محمد شہزاد عطاری شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف موضوعات پر حاضرین کی تربیت کی جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭معلم کے اوصاف٭اندازِ تدریس٭12 دینی کاموں کو کیسے مضبوط کریں؟٭ایک معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭ڈیٹا انٹری ٭لیڈر شپ٭ اذکار و مسائلِ نماز ٹیسٹ کا انداز و تربیت ٭فیضانِ نماز کورس کا شیڈول٭پبلک ڈیلنگ٭ٹائم مینجمنٹ۔

اس کورس کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے عاشقانِ رسول کو اندازِ گفتگو و تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے ، اپنی اسکلز بڑھانے اور دیگر کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: مولانا عاشق حسین عطاری مدنی شعبہ مدنی کورسز ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)