اوکاڑہ شہر، پنجاب کے علاقے محبوب ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کا رہائشی اصلاحِ اعمال کورس منعقد ہوا جس کا مقصد حاضرین کو گناہوں سے بچنے، تقویٰ اور نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت کرنا تھا۔

اس کورس میں 12 ماہ قافلہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی جبکہ تربیت کرنے والے ذمہ دار اظہر سلیم عطاری تھے جنہوں نے حاضرین کے سامنے اس کورس کے اہم موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مہلکات٭منجیات٭تقویٰو پرہیزگاری٭باطنی امراض جیسے حسد، تکبر، ریاکاری، بخل، کینہ، جھوٹ اور غیبت کی تعریفات ۔

اس کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو بتایا گیا کہ کس طرح مستقل قفل مدینہ کا ذہن اپنایا جائے اور یومِ قفل مدینہ منایا جائے تاکہ گناہوں سے بچنے کے عزم کو مضبوط کیا جا سکے۔

اسی طرح اسلامی بھائیوں کو باطنی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے نگاہیں جھکا کر چلنے، آنکھوں کو گناہوں سے پاک رکھنے، زبان کو فضول استعمال سے بچانے اور گناہوں سے بچنے کے لئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا گیا۔  اس کورس کے اختتام پر 30 ستمبر 2025ء کو اسلامی بھائیوں کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا اور انہیں اسناد بھی دی گئیں ۔(رپورٹ: عاکف رضا عطاری معلم شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)