فیصل آباد، پنجاب میں عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا گیا ہے جہاں اسلامی بھائیوں
کو وقتاً فوقتاً دین کی باتیں سننے، علمِ دینِ سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کا موقع
ملتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 دن
کا ” باطنی
طہارت کورس “ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، پنجاب میں منعقد ہوا
جس میں منڈی بہاؤلدین ڈسٹرکٹ کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے دوران مختلف سیشنز
ہوئے جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و
رہنمائی کی۔
موضوعات کی تفصیل:
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے جن موضوعات
پر کلام کیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ باطنی طہارت قرآن کی روشنی میں٭ توبہ کا بیان٭ تزکیہ نفس کا طریقہ٭مجاہدے
کا بیان٭ ریاکاری کا بیان ٭ تکبر کا بیان ٭حسد کا بیان٭٭عزم و استقامت٭سچائی٭ وعدہ نبھانا٭ عفو و
درگزر٭نرمی٭ حلم و ضبطِ نفس٭ عدل و انصاف٭ احسان٭ حسنِ معاشرت٭روز مرہ کے آدابِ
نبوی۔
علاوہ
ازیں عاشقانِ رسول نے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جبکہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول
کا ٹیسٹ بھی لیا گیا اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔
آخر
میں وہاں موجود عاشقانِ رسول نے کورس بالخصوص دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنے تأثرات
بھی دیئے اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ
ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)