شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 تا 25 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گڑھ موڑ، ضلع جھنگ میں  12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں نے کورس شیڈول پر عمل کرتے ہوئے تہجد، اشراق و چاشت، اوبین اور صلوٰۃ التوبہ کی ادائیگی سمیت دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا۔

اسی طرح شرکائے کورس نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)