لوگوں میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2025ء کو ضلع سرگودھا، پنجاب کے شہر بھلوال میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران اور معلمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئےفیضان مدینہ بھلوال میں مقامی اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت کے لئے مختلف کورسز کا شیڈول رکھنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورسز کے لئے بھر پور تیاری کرنے اور اس کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)