صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت  22 جنوری 2026ء کو پشتو زبان میں ایک کورس کروایا گیا۔

کورس میں شعبے کے معلم مولانا عبد اللہ خان عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز، وضو اور غسل کے ضروری مسائل بتائے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔

اسی طرح معلم مولانا عبد اللہ خان عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار کے بارے میں بھی بتایا اور اُن کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اختتام پر تمام عاشقانِ رسول کا ٹیسٹ لیا گیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے نیز جامعۃالمدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)