دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  پچھلے دنوں جامع مسجد گلزارِ مدینہ نزد افضال پارک، عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس رہائشی منعقد کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبے کے معلم حبیب اللہ عطاری نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کو وضو کی سنتیں و فرائض یاد کروائیں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اسی دوران معلم حبیب اللہ عطاری نے شرکائے کورس کو علمِ دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃالمدینہ میں داخلہ لین، حفظِ قراٰن کرنے اور اپنے اپنے علاقوں میں نمازِ فجر کے لئے لوگوں جگانے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)