18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی سے پاکستان
بھر کے اسٹاف و ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
Sat, 12 Nov , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کےشعبہ
مکتبۃالمدینہ کے تحت 11 نومبر 2022ء بروز
جمعہ پاکستان بھر کے اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے
والے ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)