شعبہ مکتبہ المدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء بروز منگل مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ترجمہ قرآن کنز الایمان انگلش میں شائع کرنے پر گفتگو ہوئی۔ مکتبۃ المدینہ جنرل منیجر علی محمد، سینئر منیجرز اور نگران شعبہ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء بروز پیر مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس میں  ماہنامہ فیضان مدینہ کے اکاونٹس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں HOD ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 ، مئی 2021ء بروز ہفتہ رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری  نے شعبہ مکتبہ المدینہ کا مدنی مشورہ ہیڈ آفس میں لیا جس میں مکتبہ المدینہ کے تمام سینئر منیجرز اور نگران شعبہ نے فزیکل اور زوم پر شرکت کی۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے سیل بڑھانے اور مختلف ایونٹ کے حوالے سے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ دنیا بھر میں بڑھانے پر زور دیا۔

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرگودھا میں  رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ مکتبۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے شرکا کو کتب خریدنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلئے دوسروں میں رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

17 اپریل 2021ء بروز ہفتہ  دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام شعبہ مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں بذریعہ زوم سیل کی ٹیم کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران، ماہنامہ فیضان مدینہ اور سوشل میڈیا کی ٹیم نے شرکت کی ۔ جنرل منیجر مکتبۃ المدینہ علی محمد اور مارکیٹنگ منیجر عبدالاحد نے رمضان المبارک میں سیل بڑھانے پر زور دیا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی) 


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 10 فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سینئرمنیجر سپلائی چین مکتبۃ المدینہ سید فرحان عطاری، سینئر منیجر اوورسیز راشد عطاری اسلامک ریسرچ سینٹر اور مکتبۃ المدینہ ہند کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاکستان اور ہندوستان میں کتابیں ایک ساتھ پرنٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کے  جنرل منیجر علی محمد عطاری، سینئر منیجر اور پروڈکشن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


پچھلے دنوں نماز فجر کے بعد گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان  مدنی حلقہ سجانے کا سلسلہ ہوا جس میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مدنی قافلہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں ذ مہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول کو مکتبۃ المدینہ کی طرف سے مسواک ،کاونٹر ،تسبیح اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دئیے جس پر عاشقان رسول نے ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)


17 دسمبر 2020ء بروز  جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ ظفر مدنی،تعلیمی امور کے نگران گل رضا مدنی ، اعظم مدنی اور مکتبۃ المدینہ کے رکن مجلس سید فرحان باپو سمیت شعبہ ذمہ دار احمد رضا گھانچی نے شرکت کی ۔

بذریعہ زوم مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی اسد عطاری نے آئندہ پرنٹ ہونے والی درسی کتب کا جائزہ لیا اور درسی کتب کے متعلق تفصیلی کلام فرماتے ہوئے کہ مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر انتظام انشاء اللہ عزوجل آئندہ سال میں درسی کتب کے حوالے سے تین مدنی مشورے ہوا کرینگے۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)


دعوتِ اسلامی کے ڈیپاٹمنٹ  مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2020ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بذریعہ زوم شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


27 اکتوبر 2020ء کو مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام بذریعہ زوم مدنی حلقہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ پاکستان کے تمام اجیروں نے شرکت کی۔ مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس سے حاجی فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون کی بھر پور تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام مکتبۃ المدینہ ملتان ریجن میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کے زون اور شاپ ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کی تربیت کی اورہر ذمہ دار کو ایک ذیلی حلقہ کی ذمہ داری لینے، ذیلی حلقہ کی کارکردگی کا جائزبنانے، ٹیلی تھون کی بھر پور کوشش کرنے اور ماہ ربیع النور میں ملتان ریجن کے علاقوں میں 2600 مدنی پرچم لگانے کا ذہن دیا۔