17 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں نماز فجر کے بعد گلگت بلتستان اور خیبر
پختونخواہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ سجانے کا سلسلہ ہوا جس میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مدنی قافلہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں ذ مہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ
المدینہ کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول کو مکتبۃ
المدینہ کی طرف سے مسواک ،کاونٹر ،تسبیح
اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دئیے جس پر عاشقان رسول نے ہفتہ وار رسالہ کا
مطالعہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد
سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)