دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 17 جولائی 2019ء ہند مجلس مکتبۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔رکنِ مجلس مجلس مکتبۃ المدینہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے بذریعۂ زوم ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہند کے مجلس مکتبۃ المدینہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی نے بلامبالغہ لاکھوں نہیں  بلکہ کروڑوں افراد کو عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جام پلائے ہیں ، دعوتِ اسلامی کے107سے زائد شعبہ جات ہیں جن میں ایک اہم ترین شعبہ ”مکتبۃ المدینہ“ بھی ہے جو اشاعتِ دین کے ذریعے اصلاحِ عقائد واعمال کے لئے علماءومشائخِ اہلسنّت اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی کتب وتالیفات کو جدید اور خوبصورت انداز میں شائع کرکے انتہائی مناسب ہدیے پر عاشقانِ رسول تک پہنچانے کی سعادت حاصل کررہا ہے ۔اسی شعبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے عاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے 1437سن ہجری میں عرس ِاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر عربی کتب کی خریداری کے شائقین کے لئے ”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کا آغاز کیا ۔

اس شعبے کے قیام کا مقصد ملک ِشام ، بیروت ، اردن ،عمان ، مصر اور دیگر عرب ممالک سے شائع شدہ عربی کتب خرید کر مناسب ہدیے پر علمائے کرام ، مفتیانِ عِظام ، طلبۂ کرام اور محققین حضرات تک پہنچانا ہےاور ملک وبیرونِ ملک سے آڈر دینے والوں کو ڈاک یا بلٹی کے ذریعے گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

وطنِ عزیز پاکستان میں ”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کی برانچیں کراچی ، حیدر آباد ،فیصل آباد ، ملتان، لاہور ، راولپنڈی اور گجرات میں جبکہ بیرونِ ملک یوکے کے شہر برمنگھم میں قائم ہیں نیز عنقریب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نیپال کے شہر نیپال گنج اور ہند کے شہر ممبئی میں”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کی برانچیں کھولی جائیں گی ۔ تادَمِ تحریر”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ پر سینکڑوں موضوعات پر عربی کتب موجود ہیں ۔

”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کے حوالے سے مزید معلومات یا کتب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر کال یا ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیا جاسکتا ہے 03102864568۔۔03164734747جبکہ اس ای میل ایڈریس پر میل بھی کرسکتے ہیں۔arabicbooks@maktabatulmadinah.com


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت مکتبۃ المدینہ کے شعبہ شرعی رہنمائی کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت پاکستان سطح کے ریجن ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے زوم کے ذریعے تمام ذمّہ داران کی کا رکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔