دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ
المدینہ کے تحت 11 اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم
مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں ریجن ذمّہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے ربیع اول کی تیاری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے
ہوئے نکات
پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مد نی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے ذمّہ داران نے شر کت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور
اسلامی بہنوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے بکنگ کے حوالے سے اہم امور کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 7 اکتوبر 2019ء بروز پیر کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس سے بذریعۂ زوم ذمّہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دارا ن نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران نے ذمّہ
داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی نیز اسٹاک اور سیل کے متعلق گفتگو کی۔ (رپورٹ،محمد
سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 7
اکتوبر2019ء بروز پیر کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈآفس میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ اور H.R کے ذمّہ دار نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمّہ دار نے شعبے میں مزید ترقی کے حوالے
سے تبادلۂ خیال کیا اور اہم امور پر نکات
دئیے۔(رپورٹ،محمد سلیم عطاری معاون
نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ
المدینہ کے تحت 26 ستمبر2019ء لاہور ریجن، فیصل آبادریجن اور اسلام آباد
ریجن کے شاپ ذمّہ داران کا بذریعہ ٔ زوم اجلاس ہوا۔ نگرانِ
مجلس نے عالمی مدنی مرکز میں قائم مکتبۃ
المدینہ کے ہیڈ آفس سے اجارہ کے حوالے سے ان کی تربیت کی اور نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد سلیم عطاری،
معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی)
دعوتِ اسلام کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت24
ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ
آفس میں سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس
ہوا جس میں میڈیا کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔
نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے شرکا سے شعبے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا اور شعبے کے ترقی کے لئے نکات پیش کئے۔(رپورٹ،محمد سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبۃالمدینہ ہیڈ آفس کراچی)
مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میںH.O.Dاور ڈویژ ن ذمّہ داران کا تربیتی سیشن
مکتبۃ المدینہ کے H.R کی
طرف سے 24ستمبر2019ء کو مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں H.O.Dاور ڈویژن ذمہ داران کا تربیتی سیشن ہوا جس میں H.Rکےذمّہ دارنے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری
کے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد
سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبۃالمدینہ
ہیڈ آفس کراچی)
24ستمبر2019ء کو وزیرستان کے قریبی علاقے پنیالہ
اور پہاڑپور کے ہفتہ وار اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ لگانے والے اسلامی
بھائیوں سے لاہور ریجن کےذمہ دارنےملاقات کی اور بستے کی بہتری کے حوالے سے ان سے بات چیت کی نیز مکتبۃ المدینہ کے کام کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبۃالمدینہ ہیڈ آفس کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت19
ستمبر2019ء کو یو کے میں قائم مکتبۃُ
المدینہ کے ذمّہ داران کا بذریعۂ زوم اجلاس
ہوا ۔ مکتبۃ المدینہ اوور سیز کے نگران نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں قائم مکتبہ المدینہ کے ہیڈ آفس
سے بذریعۂ زوم ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے ۔
مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت مدنی مشورہ
مجلس مکتبۃ المدینہ
مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ کا تعارف
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی نے بلامبالغہ
لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کو عشقِ
رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جام پلائے ہیں ، دعوتِ اسلامی کے107سے زائد
شعبہ جات ہیں جن میں ایک اہم ترین شعبہ ”مکتبۃ المدینہ“ بھی ہے جو اشاعتِ دین
کے ذریعے اصلاحِ عقائد واعمال کے لئے علماءومشائخِ اہلسنّت اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی کتب وتالیفات کو جدید اور خوبصورت انداز میں
شائع کرکے انتہائی مناسب ہدیے پر عاشقانِ
رسول تک پہنچانے کی سعادت حاصل کررہا ہے ۔اسی شعبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے عاشقان ِرسول
کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے 1437سن ہجری میں عرس ِاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے
موقع پر عربی کتب کی خریداری کے شائقین کے لئے ”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کا آغاز کیا ۔
اس شعبے کے قیام کا مقصد ملک ِشام ، بیروت
، اردن ،عمان ، مصر اور دیگر عرب ممالک سے
شائع شدہ عربی کتب خرید کر مناسب ہدیے پر علمائے کرام ، مفتیانِ عِظام ، طلبۂ
کرام اور محققین حضرات تک پہنچانا ہےاور ملک وبیرونِ ملک سے آڈر دینے والوں کو
ڈاک یا بلٹی کے ذریعے گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔
وطنِ عزیز پاکستان میں ”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کی برانچیں کراچی ، حیدر آباد ،فیصل آباد
، ملتان، لاہور ، راولپنڈی اور گجرات میں جبکہ بیرونِ ملک یوکے کے شہر برمنگھم میں
قائم ہیں نیز عنقریب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نیپال کے شہر نیپال گنج اور ہند کے شہر ممبئی میں”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کی
برانچیں کھولی جائیں گی ۔ تادَمِ تحریر”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ پر سینکڑوں موضوعات پر عربی کتب موجود ہیں ۔
”مَکْتَبَۃُ المَدِیْنَہ اَلْعَربِیَہ“ کے
حوالے سے مزید معلومات یا کتب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے ان نمبرز پر کال یا ایس ایم
ایس یا واٹس ایپ کیا جاسکتا ہے 03102864568۔۔03164734747جبکہ اس ای میل ایڈریس پر
میل بھی کرسکتے ہیں۔arabicbooks@maktabatulmadinah.com