دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 18دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں H.Rاور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔شرکائے مشورہ نے ویئر ہاؤس اور بیرنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کےتحت 18دسمبر2019ء بروز بدھ سوشل میڈیا کے حوالے سےمکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کے ذمہ دار نے شعبےکی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری سے متعلق نکات بیان کئے جبکہ شعبے کے متعلقین اسلامی بھائیوں نے بھی مفید مشورے دیئے۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت16دسمبر2019ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ نےشرکا کی تربیت کی اور مختلف معاملات پر کلام کیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت16دسمبر2019ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں شعبہ مارکیٹنگ اور دارالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی مقام پر مکتبۃ المدینہ کا شعبہ اورسیز کے تحت آسٹریلیا کے اسلامی بھائیوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔ جس میں شعبے نگران نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہم امور پر بات چیت کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 14دسمبر2019ء کو اجارہ دفتر کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کے شعبہ اکاؤنٹ اور ڈویژن نگران  سمیت مجلس اجارہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ذمّہ دار مجلس اجارہ نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت 11 دسمبربروز بدھ 2019 ء کومکتبۃالمدینہ کےشعبہ ویئر ہاؤس اور اسٹورز کے حوالے سے H.R کا مدنی مشورہ ہوا جس میں H.R کے نگران نے نکات پیش کئے۔ اس موقع پر موجود اس شعبے کے دیگر ذمہ داران نے بھی مفید مشورے اور اصلاحات پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت11 دسمبربروز بدھ2019 ء کو مکتبۃالمدینہ کےشعبےصدقہ بکس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہوم سروس اور  گھریلو مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکت کی اور شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اصلاحات اور مفید مشوروں کاتبادلہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت11 دسمبربروز بدھ2019 ء کو مکتبۃالمدینہ کے شعبے ہوم سروس کا سافٹ ویئر کے حوالے سے مدنی مشورہ ہواجس میں نگران شعبہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران اسلامی بھائی نےسافٹ ویئر کے حوالے سےنکات بیان فرمائے اور باہم مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت 10 دسمبر بروز منگل 2019 ء کو مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس میں مکتبۃالمدینہ کے شعبہ شرعی رہنمائی کے اسلامی بھائیوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے نگران نے نکات پیش کئےاور شعبہ ذمہ دار نےاپنی تحریر شدہ نکات کی وضاحت کی نیز شعبے کی بہتری کے لئے مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 9 دسمبر 2019ء بروز پیرعالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اورسیز آسٹریلیا کے ذمّہ داران نے میں بذریعہ واٹس ایپ شرکت کی۔نگرانِ شعبہ اورسیز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں 6دسمبر 2019ء کوبورڈ آف ایڈوائزر کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی  مفتی علی اصغر عطاری مدنی ، نگرانِ مجلس ، بورڈ آف ایڈوائزر کے اراکین اور اکاؤنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اورمکتبۃ المدینہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 3دسمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شرعی رہنمائی بنگلہ دیش کے ذمّہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔نگرانِ شعبہ نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔