دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 9جنوری2020ء بروز جمعرات مکتبۃ المدینہ بوہڑ گیٹ ملتان کا  رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے مکتبہ کا وزٹ کیا اور مدنی عملے کی تربیت فرمائی۔


اسلام آباد میں مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت8 جنوری2020ء بروزبدھ اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوری حاجی محمد امین عطاری نےمکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ( رپورٹ:محمد سلیم عطاری، معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ)

8 جنوری2020ء بروز بدھ مجلس مکتبۃالمدینہ کے شعبے کال سینٹر کے ایجنٹ اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کو اسکرین پر آن لائن آڈر وصول کرنے اور ان کو ڈیلیور کرنے کے حوالے سے طریقہِ کار سمجھایا اور دکھایا گیا۔اس موقع پر رکنِ مجلس  اور دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔


کراچی کے ویئر ہاؤس گودام میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ

ذمّہ داران کو مختلف تحائف پیش کئے گئے

تفصیل:

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 6 جنوری 2020ءبروزپیر صحرائے مدینہ کراچی میں قائم وئیر ہاؤس گودام شعبہR H کے اسلامی بھائیوں میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہوا۔ جس میں کراچی ویئر ہاؤس کے ایڈمن ذمّہ دار عبد الرحمن عطاری اورشعبہ Q.Cمکتبۃ المدینہ کے ذمّہ دارمحمد نعیم مدنی کو حسن کارکردگی پرLetter of appreciation، Certificate of Achievement اور 1100 کے مدنی چیک دیئے گئے۔


مکتبۃ المدینہ کے ریجن ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

تفصیل:

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

تفصیل:

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس مکتبۃ المدینہ نے ذمّہ داران سے سوشل میڈیا کے متعلق بات چیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت 30 دسمبر 2019 ء بروز پیر مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس میں سیل(Sale) کے حوالے سے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان کے ڈویژن نگران نے سیل کے حوالے سے بذریعہ زوم نکات بیان کئے اور ذمہ داران کے مفید مشورے بھی لئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت 28 دسمبر 2019 ء بروز ہفتہH.R کی طرف I.T کانفرنس روم میں مکتبۃالمدینہ کے تمام ڈویژن نگران، اراکینِ مجلس اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے لئے سافٹ اسکل کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر H.R کے نگران نے شرکا کی تربیت فرمائی ۔ اس تربیتی سیشن میں مکتبۃالمدینہ کے تمام ریجن ذمہ داران نے بھی بذریعہ زوم شرکت کی۔


26دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مکتبۃ المدینہ پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس نےریجن ذمّہ داران سے مختلف امور پر کلام کیا۔  


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 24دسمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم ہیڈ آفس میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تقسیمِ رسائل کے ریجن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس تقسیمِ رسائل نے  مختلف امور پر سے تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے تحت 21 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ پاکستان میں موجود مکتبۃالمدینہ کی برانچز کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس سے بذریعہ زوم   مدنی مشورہ لیا جس میں پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیل اور آرڈر لیول سے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور مزید بہتری کے لئے مفید مشورے اور نکات بیان کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت 18دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  قائم مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں H.Rاور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔شرکائے مشورہ نے ویئر ہاؤس اور بیرنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔