درسِ نظامی کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درسی
کُتُب پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان
ملتان، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت درسِ نظامی کے نئے تعلیمی سال کے
آغاز پر درسی کُتُب پر 15 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق اس ڈسکاؤنٹ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کی تمام کُتُب
مثلاً ”آدابِ زندگی“، ”مدنی قاعدہ“، ”سیرتِ مصطفیٰ جانِ رحمت“، ”ارکانِ اسلام“،
”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب“ جیسی اہم اور علمی کتابیں شامل ہیں۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مکتبۃالمدینہ ، دیگر
شعبہ جات کے نگران، طلبۂ کرام، سرپرستوں اور مختلف اسٹوڈنٹس نے اس سہولت سے فائدہ
حاصل کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔
طلبۂ کرام کا کہنا تھا کہ:شعبہ مکتبۃالمدینہ
دعوتِ اسلامی کی جانب سے یہ سہولت ایک بہترین اقدام ہے جس سے طلبۂ کرام کے تعلیمی اخراجات میں کمی آرہی ہے۔
ناظمِ جامعۃالمدینہ بوائز (ملتان) نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے نہ صرف تعلیم
حاصل کرنے والے طلبۂ کرام بلکہ دیگر
افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جیساکہ ”آدابِ زندگی“، ”مدنی قاعدہ“
اور ”سیرتِ مصطفیٰ جانِ رحمت“ جیسی کُتُب کو اس سہولت کے ساتھ حاصل کرکے اپنے مطالعے کا حصہ بنایا
جاسکتا ہے۔