دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء ساہیوال زون میاں چنوں کابینہ میں روحانی علاج کے بستے کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے ہر اتوار بستہ لگانے اور ذمہ داران بڑھانے کے حوالے سے بھرپور نیتیں کیں ۔زون ذمہ دار اسلامی بہن  نے روحانی علاج کی کارکردگی فِل کرنے اور شیڈول کو سمجھ کر عمل کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 12 دسمبر 2021 ءساؤتھ زون 2 میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج کےبستوں کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے ،کارکردگی کے مطابق مدنی پھولوں کو سمجھانے، شعبے کا کام  مزید بڑھانے، آنے والے مریضوں پر شفقت کرنے اور اپنے محارم کو مدنی قافلوں کا مسافر بنانے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوریجن سطح پر زون مشاورت نے  بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے تعویذات تحریر کرنے، مریضوں پر انفرادی کوشش کرنے،رسالہ کارکردگی وقت پر دینے، مَحرَم کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے،مدنی بہار وصول کرنے اور صدقہ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 صدیق آباد کے مقام پر ہونے والے رہائشی کورس میں ملک و بیرون ملک سے آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا۔ شعبہ روحانی علاج کی زون و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ کابستہ لگایا جس سےتقریباً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون، جڑانوالہ کابینہ کی کھرڑیانوالہ ڈویژن میں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے کھرڑیانوالہ بستے کا دورہ کیا جہاں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ مشاورت کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اوربستے کے مسائل حل کرنے کی تجاویزدی نیز وقت کی پابندی، ماہانہ اجلاس اور شعبہ روحانی علاج کی کارکردگی کو بہتر کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام بستہ مشاورت نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا اور وقت کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں شعبہ مدرستہ المدینہ کے تحت صدیق آباد میں ہونے والے رہائشی کورس میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں زون ذمہ دار اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ و اوراد ووظا ئف دیئے۔تقریبا ً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے اور 125 اورادو وظا ئف حاصل کئے۔

٭ اسی طرح فیصل آباد زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورس میں 11دسمبر2021ء بروز ہفتہ کو روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس سے 305تعویذات عطاریہ دیئے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں دہرائی اجتماع منقعد ہوا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دہرائی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو سابقہ تعویذات عطاریہ کے حوالے سے تربیت دی گئی اور کچھ نئے دینی کام سکھائے گئے۔ مزید اپنا وقت دکھیاری امت کی خدمت کرنے کا جذبہ دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ دسمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26ہزار648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62ہزار411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35ہزار705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48ہزار63

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24ہزار212


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت  11 دسمبر 2021ءکو فیصل آباد دارالسنہ میں ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون ذمہ دار بستہ ذمہ دار اور بستہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور ماہانہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی وقت پر سافٹ ویر میں انٹری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت اسلام آباد ریجن گجرات زون کی کھاریاں کابینہ ڈویژن دین گاہ جامعۃ المدینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 350 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اپنے گھروں میں ڈونیشن بکس رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں صلوة الحاجات بھی پڑھے گئی اور دعا و صلوۃ و سلام پر اختتام ہوا۔ علاوہ ازیں روحانی علاج کا بستہ بھی لگا یا گیا جس سے 250 تعویذات عطاریہ ا ور75 اوراد و وظائف دیئے گئے۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھر میں ماہ نومبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے بستوں کی تعداد: 140

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 648

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 62 ہزار 411

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:35 ہزار 705

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار 863

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 24 ہزار 221