دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج
(اسلامی بہنیں)
کے تحت 13 نومبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں
مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے بڑابورڈ اور ناظم آباد
کی بستوں کے وزٹ ڈیلنگ کا جائزہ لیا جس میں ہفتہ وار کارکردگی پیش کی گئی۔
کارکردگی کے مطابق دونوں بستوں پر کم و بیش 90
اسلامی بہنوں نے 180 مریضوں کے لئے تعویذات لئے،تقریباً 160 اسلامی بہنوں کا کاٹ
کا عمل ہوا۔اس کے علاوہ اوراد عطاریہ دیئے
گئے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھ کرسنایا
گیانیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (
اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں دعائے صحت
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت،
کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صبر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے انفرادی طور پر صلوٰۃ الحاجات پڑھی۔ آخر میں تعویزات عطاریہ
کا بستہ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے تعویذات لئے اور ٹیلی تھون کی نیتیں پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے میانوالی زون کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا فیس ٹو فیس مدنی مشورہ لیا جس میں رکن زون شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی۔
علاوہ ازیں بستہ ذمہ داران کے کوائف لئے اور بستہ ذمہ داران کو بھی بستہ لگانے کےحوالے
سے اپڈیٹ مدنی پھول پیش کئے۔ اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیصل
آباد ریجن میں شعبہ روحانی علاج کے
تحت ہونے والے دینی کام کی کارکردگی
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021ء میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام لگنے والے روحانی
علاج ( اسلامی بہنیں) کے
بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روحانی
علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 29
بستوں
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار926
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 10ہزار71
بتائے
گئے اورادِ عطاریہ کی تعداد: 7ہزار946
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 213
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 199
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء بروز منگل کراچی
ساؤتھ زون 2میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 7 روحانی علاج کے بستوں کی ناظمات نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو آئندہ کے دینی کاموں کے لئے اہداف دئیے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے سے متعلق مدنی
پھول دیئے۔
بعدازاں
ٹیلی تھون کی مد
میں رقم جمع کرنے کےلئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا اور فی بستہ 12یونٹ کا ہدف دیا۔
مزید رہائشی کورسز کےلئے عوام اور بستہ
مشاورت کوبھی تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی
بہنیں )
کے تحت اکتوبر 2021ء میں کراچی ریجن ساؤتھ زون
2 میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
روحانی
علاج کے بستوں پر آنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار 663
دئیے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:5 ہزار 471
دئیے
گئے اورادوظائف کی تعداد:3 ہزار 91
لکھے
گئے پلیٹوں والے تعویذات عطاریہ کی تعداد:2 ہزار 745
کئے
گئے کاٹ والے عمل کی تعداد:2 ہزار 743
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:77
محارم
اسلا می بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تقریباً
تعداد: 69
تقسیم
کئے گئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کی تعداد:10 ہزار 18
پاکستان
بھر میں دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ماہ ستمبر 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی:
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 134
بستوں پر آنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40 ہزار 592
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:61 ہزار 606
بتائے
گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 35 ہزار 385
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 785
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 2 ہزار483
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء
پاکپتن زون میں تعویذات عطاریہ کی رکن زون نے اپنی ماتحت ذمہ دارااسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ لیاجس میں تعویذات عطاریہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو وقت کی پابندی ، شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے اور بستہ پرپابندی سےحاضری کےحوالے سے ترغیب دلائی۔ رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے مدنی پھول پڑھ کر
سنائے اور شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
کراچی ساؤتھ زون 2 میں ماہ ستمبر2021ء میں ہونےوالےدینی کام کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں :
بستوں
پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار353
دیئےگئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:4 ہزار 423
دیئےگئے
اورادو ظائف کی تعداد: 2ہزار312
لکھی گئی پلیٹوں کی تعداد:2ہزار231
کئےگئےکاٹ
کے عمل کی تعداد:20 ہزار16
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 3اکتوبر 2021ءکو کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزصراطُ الجنان فیضانِ مکہ میں اسلامی بہنوں
کے لئے بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بستوں
پرآنےوالی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی
کام میں شامل ہونے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ
میں لگنے والے بستے اور حسین آباد کے بستہ میں
تربیتی سیشن کاانعقادہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں
بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے اور انہیں شعبہ روحانی علاج کی اہمیت بتاتےہوئے
دکھیاری اُمَّتْ کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ
دیا۔ اس کےبعد سندھی ہوٹل کے بستے
کےلئےچار اسلامی بہنوں کا مدنی انتخاب کیا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 آمنہ مدرسے میں دہرائی اجتماع کا
سلسلہ ہواجس میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ریجن مشاورت و زون ذمہ داراسلامی بہنوں کی تعویذات
کےحوالےسے تربیت کرتےہوئےانہیں مریضوں کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے کا ذہن
دیا اور ماہ ربیع الاول کےا ہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ میں تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 20 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو بستہ مشاورت بڑھانے اور نئے بستے کھولنے کےحوالے سے
نکات بتائےنیز انہیں نئےبستہ کھولنےکےاہداف بھی دیئےاورشعبے کےدینی
کام کرنےکے متعلق مدنی پھول بھی دیئے۔ کورس کےآخری دن ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں تحائف بھی پیش کئے۔
حیدرآباد
ریجن کے میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار میں روحانی علاج کے نیو بستوں کا آغاز
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےزیراہتمام بروز اتوار 26 ستمبر 2021ءریجن حیدر آباد میرپور خاص
اور ٹنڈو الہ یار میں 2 نیو بستوں کا آغاز ہوا۔ میر پور خاص میں 70 اسلامی بہنوں کو اوراد عطاریہ اور تعویذات دیئے
گئے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں 55 اسلامی بہنوں کو تعویذات اور اوراد عطاریہ پیش کئے گئے۔