اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کی نواب شاہ زون میں تربیتی سیشن ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شہداد پور اور ہالا کابینہ میں قائم روحانی علاج کے بستوں کا وزٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ کےاپڈیٹ نکات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کےعلاوہ روحانی علاج کے بستوں پر دینی کام کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی کابینہ پنو عاقل میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہواجس میں زون ، کابینہ اور بستہ ذمہ دار سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیانیز بیمار،پریشان حال اور مسائل میں گہرے ہوئےمسلمانوں کی خوش حالی اور صحت کےلئےدعا ئیں کروائی گئی ۔آخر میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔

اس کےبعد زون، کابینہ اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے انہیں بستوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے گئےاورنئےمقامات پر بستے کھولنےکےاہداف دیئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت فیصل آباد زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ روڈ، آدم چوک اور رضا آباد کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت بستہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام اسلامی بہنوں کو بستوں پر اپنی حاضری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا جس پراسلامی بہنوں نے پابندی کے ساتھ ساتھ بستوں پر جو بھی کمزوری تھی اس ختم کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فعال ہونے کا ذہن دیا گیا اور بستوں پر آنے والی مریضوں کی غمخواری کرنے کا جذبہ بیدار کیا گیا۔

مدنی مشورے میں مشاورت کے بعد آدم چوک کے مدنی بستے کو نیو مقام پر منتقل کردیا گیا۔


 دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان بھر میں ماہ اگست 2021ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 131

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 270

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:59 ہزار 743

بتائے گئےا وراد ِعطاریہ کی تعداد: 34 ہزار 134

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 513

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11 ہزار280


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے تحت اورنگی ٹاؤن کابینہ ساؤتھ زون 2 کےتین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں بستوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تعویذات عطاریہ کےبستوں پر آنےوالی اسلامی بہنوں کو حسن ِاخلاق و نرمی سے پیش آنےکاذہن دیانیزبستوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا ۔

جس کےمطابق تقریباً 148 اسلامی بہنوں نے 577 تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔216 اوراد ووظائف کےساتھ ساتھ 135پلیٹوں والےعمل لکھ کر دیئے۔مزید 211 کاٹ والے عمل کئےگئے۔اس کےعلاوہ 29کوسلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کروایاگیا اور ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر سنایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےزیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی بہتری کے لئے مبلغہ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائےاور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مدنی پھول بتائے۔ ساتھ ہی کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا نیز شعبے کےدینی کام کو بڑھانے اور دعائے صحت اجتماع کروانےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بستوں پر آنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار340

دیئےگئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:4ہزار467

دیئےگئےاورادِ عطاریہ کی تعداد:2ہزار6

پلیٹوں والےتعویذات کی تعداد:1 ہزار990

کاٹ کا عمل کی تعداد: 1ہزار935

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:86

اسلامی بہنوں کی انفرادی کو شش سے مدنی قافلے میں سفرکرنےوالےمحارم کی اوسطاً تعداد:300


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اورنگی ٹاؤن کابینہ میں سیکٹر 11 E کے بستے پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں مفتشہ اسلامی بہن نے بستہ مشاورت اسلامی بہنوں کا تجویدی ٹیسٹ لیا۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے۔ساتھ ہی رسالہ کارکردگی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا نیز بستے کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیا جس کےمطابق بستےپر کم وبیش 150 مریضوں کو تقریباً 351 تعویذات عطاریہ اور 116اوراد و ظائف دئیے گئے۔

96پلیٹیں لکھ کردی گئی اور140مریضوں کا کاٹ کا عمل کیا گیا۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر سنایا گیاجس کو تقریباً 45 کے قریب اسلامی بہنوں نے سنا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات   کےتحت دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ملتان اورمظفرگڑھ زونز میں ماہ اگست 2021ء میں لگنے والے بستوں کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں:

ملتان زون کی کارکردگی

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 9

جن پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار944

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 5ہزار69

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:1ہزار663

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد۔324

مریضوں کے لئے لکھی گی پلیٹوں کی تعداد۔7 ہزار702

دم کر کے جو ڈوری اور کیل دیئے گئے ان کی تعداد: 710

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 764

مظفرگڑھ زون کی کارکردگی

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 3

جن پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:327

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 594

بتائے گئےا وراد عطاریہ کی تعداد:334

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 27


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی اور لانڈھی کابینہ کے بستوں پر تربیتی سیشن ہوا جن میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پابندی سے بستہ کھولنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔

اسی طرح اسلامی بہنوں کےسابقہ کوائف کا جائزہ لیا جن کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے بستوں پر تقریبا دو سو سے زائد اسلامی بہنوں نے حاضریاں دی اور تین سو سے زائد اپنے مریضوں کے لئے تعویذات عطاریہ لیکر گئیں۔ مزید250 کی تعداد میں اوراد وظائف بتائے گئے۔ اس کے علاوہ اِن میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


 دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت پچھلے دنوں میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار زونز میں اسلامی بہنوں کے 3 دن کے رہائشی تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جن میں ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے لگانے اور تعویذات عطاریہ دینے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور آقا ﷺکی دکھیاری امت کی غم خواری کرنے کا ذہن دیا۔مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لینےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون خضدار کابینہ کے علاقہ غوث آباد اور کنواری روڈ میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں کثیرتعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت اور نعت سے دعائے صحت اجتماعات کا آغاز ہواجن میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے’’مصیبتوں پر صبرکرنے کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں صلوٰۃ الحاجات ادا کی اور پھر اس کےبعد دعا کا سلسلہ ہوا۔

آخر میں روحانی علاج کے بستوں کا سلسلہ ہواجن سےتقریبا 93 اسلامی بہنوں نےتعویذات عطاریہ حاصل کئےجن میں مریض و پریشان حال اسلامی بہنوں کو تقریباً320 تعویذات عطاریہ دیئے گئے اور127اد و وظائف بتائےگئے۔ مزید دم کی ہوئ ڈوریاں دی گئیں۔اس کےساتھ ہی نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔