18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےزیر اہتمام ادریس گارڈن
کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی
بہتری کے لئے مبلغہ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائےاور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مدنی
پھول بتائے۔ ساتھ ہی کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا نیز شعبے کےدینی کام کو بڑھانے اور دعائے صحت اجتماع کروانےکاہدف
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔