ریجن ذمہ دار اسلامی بہن
کا حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ اور کشمور زون کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ
اور کشمور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مکتوبات و
اوراد عطاریہ کے چار بستوں فتح گڑھ،
شاہدرہ، بھاٹی گیٹ اور صدر کینٹ میں مدنی
مشوروں کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں مکتوبات
و اوراد عطاریہ کے چار بستوں فتح گڑھ، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ اور صدر کینٹ میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور
ریجن مکتوبات و اوراد عطاریہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان مقامات کا دورہ کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کوشعبے کو مضبوط کرنے ،مریضوں
کی غمخواری اور خیر خواہی کے لئے تجاویز اور مشورے دئیے۔
جنوبی لاہور
زون اور شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون
اور شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن، زون اور
تمام بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شعبہ مکتوبات و اورادِ عطاریہ ذمہ
ار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
جنوبی لاہور زون کی
کابینہ شیخوپورہ اور فاروق آباد میں ریجن
زمہ داراسلامی بہن کا بستہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام جنوبی لاہور زون کی کابینہ شیخوپورہ اور فاروق آباد میں مکتوبات و اوراد ِعطاریہ
کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے تین بستوں پر مدنی مشورہ کیا جس میں اس شعبے کی زون ذمہ دار ،کابینہ کی ڈویژن ذمہ دار اور
نگران کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت فرمائی۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں غیر فعال
اسلامی بہنوں کو فعال کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے تجاویز اور مشورے دئیے اور
شعبے کے حوالےسے اہداف دئیے نیز مجلس کی طرف سے دیئے گئے فارم سمجھائے اور مدنی
کاموں کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد ریجن میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کاوزٹ
دعوت اسلامی
کے شعبہ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام حیدرآباد ریجن کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے 09 اگست2020ء کو حیدرآباد صدر (کینٹ) کے بستے کا وزٹ فرمایا اور آخر میں انہوں نے مدنی مشورہ بھی فرمایا جس میں کارکردگی کی
مضبوطی پر کلام ہوا ۔
حیدرآباد ریجن میں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے 10 بستے
لگتے ہیں جس میں ماہانہ کم و بیش تین ہزار تعویذات دئیے جاتے ہیں، اوراد کی تعداد اس کے علاوہ ہے ۔
مجلس مکتوبات واوراد عطاریہ کے زیر اہتمام چند اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واوراد عطاریہ کے
زیر اہتمام10 مئی2020ءبروز اتوارچند اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح نگران اسلامی بہن
اور پاکستان سطح و ریجن کی شعبہ ذ مہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ عا لمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،نئے بستے کھولنےاورسالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیاہ
کوششیں کرنے کے اہداف طے کئے۔
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی پاکستان و مجلس بیرون ملک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور ان کے اخراجات سے متعلق نکات دئیے نیز مجلس کی
پچھلے سال کی ڈونیشن کار کردگی کا جا ئزہ لیا اور موجودہ سال کے اہداف دئیے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 20 مارچ 2020ء کو لاہور ریجن زون سطح کی تین مفتشہ اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ پاک
سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں بستوں
کی تفتیش کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز بستوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جدول مضبوط
کرنے اوربہتری لانے کے متعلق معلومات
فراہم کی۔
ملتان کے دار السنہ للبنات میں
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے
زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان کے دار السنہ للبنات میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان
اور ریجن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان
کی تربیت کی گئی نیز باقاعدگی سے مکتوبات
و اوراد عطاریہ کے بستے لگانے، دعائے صحت
اجتماعات بڑھانے اور ماہِ رمضان میں زیادہ
سے زیدہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے گئے۔
مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام اٹک کابینہ میں دعائے صحت
اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات
و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام 7مارچ 2020ءبروز
ہفتہ اٹک کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 92 سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر اجتماعی دعا کا بھی
سلسلہ ہوا جبکہ اجتماعِ پاک میں آنے والی اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعويذاتِ عطاریہ بھی فراہم کئے
گئے۔