اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، میرپور خاص زون اور شہر ٹنڈوالہ یار میں ریجن ذمہ دار و مشاورت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے SOP's کے مطابق تربیتی اجتماع منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے نکات دیتے ہوئے تربیت فرمائی۔اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدر آباد ، میرپورخاص زون اور کابینہ ٹنڈوالہ یار میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس مکتوبات و اوراد ِعطاریہ نے خصوصی شرکت کی ۔ مزید اس اجتماع میں 257 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آخر میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں سنتوں بھرے اجتماع میں نیکی کی دعوت مدنی چینل اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔آخر میں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات بھی دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیرِ اہتمام24 ستمبر2020ء کو کراچی ریجن میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ریجن ذمہ دار سلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت اجتماعِ پاک میں تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں 113 اسلامی بہنوں نے تعویذات لئےجبکہ انہیں اوراد و وظائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مکتوبات و اورادِ عطاریہ زیراہتمام 21 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ سکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں رکن ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اورگاؤں گوٹھوں میں دعوت اسلامی کے مدنی کام بڑھانے، دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لیے اوراد ِعطاریہ کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 ستمبر2020ء کو  لاک ڈاون کے بعد کشمور زون، ڈھرکی کابینہ کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں دکھیاری امت اور پریشان اسلامی بہنوں کے لیے صلوۃالحاجات، دعا اور مکتوبات و اراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا ۔ اجتماع پاک میں نگرانِ کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے پھرپور تعاون کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے  زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو میرپور خاص زون کے شہر ٹنڈوالہ یارمیں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی ریجن ذمہ دار و مشاورت نے SOP's کے مطابق تعویذاتِ عطاریہ کا تربیتی اجتماع فرمایا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ماسک ، سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھا گیا نیز اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام  پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں جدول مضبوط بنا نے ، زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ کار کر دگی کی کمی کی وجوہات کا جائزہ لیا ۔ مجلس کودیئےگئے نئے شعبے مجلس مدنی بہاریں کے نکات سمجھائے اور شعبہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نیتیں کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ریجن مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جدول مضبوط بنا نےاور زون ذمہ دار کو فعّال کرنے بارے میں نکات فراہم کئے نیز نئے شعبے مجلس مدنی بہاریں کے نکات سمجھائے اور شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام ہری پور ہزارہ میں دہرائی اجتماع اور مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکی طرف سے جو کچھ سکھایا گیا ہے اس کی دہرائی کر وا ئی اور شعبےکے نکات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کرتے ہوئے شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے نکات بیان کئے نیزبستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ اور کشمور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستوں کو مضبوط بنانے اور شعبہ کے نکات کے مطابق بستے لگانے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ دار کی بستوں پر سامان پہنچانے کی بھی کوشش رہی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں مکتوبات و اوراد عطاریہ کے چار بستوں فتح گڑھ، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ اور صدر کینٹ میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ریجن مکتوبات و اوراد عطاریہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان مقامات کا دورہ کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کوشعبے کو مضبوط کرنے ،مریضوں کی غمخواری اور خیر خواہی کے لئے تجاویز اور مشورے دئیے۔