اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020ء کو لائنز ایریا پنجاب کالونی خزائن العرفان میں شعبہ اوراد عطاریہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا اوراد عطاریہ کے بستوں کا جدول رہا، اس دوران ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ  دار اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی اور شعبے کے دینی کاموں کومزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا پاکستان نگران، اورادِ عطاریہ ذمہ دار کے ساتھ بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ہر زون میں اورادِ عطاریہ کے بستے ہوں، ہر زون میں شعبہ اورادِ عطاریہ ذمہ دار کی تقرری ہوئی نیز روحانی علاج اور استخارہ کا ہفتہ وار اجتماع میں اعلان کرنا۔پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ 11 دسمبر 2020ءکو لاہور ریجن کی  شعبہ اوراد عطاریہ ذمہ دار اسلامی بہن کا بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن کیساتھ اسکائپ پر مشورہ ہوا جس میں شعبے کی مضبوطی کےلئے اور مدنی بہار ٹیسٹ کےلئےاہداف لئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


پچھلے دنوں جامعۃ  المدینہ جوہر ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیراہتمام شمالی لاہور اور جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شعبہ اوراد عطاریہ کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی، ٹیلی تھون کی کارکردگی، مدنی بہار، نیو تربیت کے کوائف، بستوں اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مسائل کو حل کرنے اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے متعلق مزید تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام  1 دسمبر 2020 ءکو صدیق آباد میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اپنے شعبہ اوراد عطاریہ کا مدنی مشورہ کیا جس میں بستہ مجلس ذمہ دار ان اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار ان کی تربیت کی گئی۔ کارکردگی کے حوالے سے کلام ہوا جس میں مزید بہتری کے حوالے سے توجہ دلائی گئی نیز احساس ذمہ داری سے کام کرنے کا ذہن دیا گیا، آخر میں ٹیلی تھون کی کارکردگی بھی وصول کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ،  مکتوبات و اوراد عطاریہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بلوچستان ڈیرہ الہیار کابینہ کی مکتوبات و اوراد عطاریہ کی مشاورت کامدنی مشورہ لیا جس میں بستے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اور اہدف دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ  کے زیر اہتما م پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے شہر روہڑی میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ صبر اور صدقے کے فضائل اور تعویذات کی برکتیں بتائیں جس کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لیے رقم پیش کی ور ایک اسلامی بہن نے اپنا چاندی کا سیٹ پیش کرنے کی نیت کی آخر میں صلوۃالحاجات ادا کی گئی اور مکتوبات و اوراد عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام سکھر زون پرانہ سکھر کالونی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سکھر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقاﷺکی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں بھر حصہ ملانےاور ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واورادِ عطاریہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن مشاورت نے ایسٹ زون کے تین مقامات ملیر، جام گوٹھ اور بھینس کالونی کے اوراد عطاریہ کے بستوں کا وزٹ کیااوربستوں کا جائزہ لیتے ہوئے وقت پر حاضر ہونے اور مریضوں کے ساتھ شفقت و نرمی سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واورادعطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں بستوں کے سامان کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے نیز سامان محفوظ مقام پر رکھنے، اس کا تمام ریکارڈ تیار کرنے اور بستوں پر پہنچانے کے حوالے سے نظام بنانے پر غور کیا گیا ۔ مزید ٹیلی تھون اور مدنی بہار شعبے پر بھی کلام ہوا ۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020  ء کو ملتان زون میں دہرائی اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کو تعویذت و اوراد عطاریہ کی دہرائی کروائی نیز مدنی مشورے میں بستوں پر مکتبۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے ، مجلس کی استخارہ سروس کی تشہیر ، مدنی بہار شعبہ کے نکات، ٹیلی تھون کے اہداف اور حاضری و زکوة تحریر کارکردگی مضبوط کرنے کی نیتیں کروائی گئیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام  17اکتوبر 2020 رحیم یار خان زون میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اجازت یافتہ بستہ ذمے داران کو تعویذت و اورادِ عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی۔ بعد اجتماع مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا اور بستوں اور مجلس کی استخارہ سروس کی تشہیر مدنی بہار شعبہ کے نکات ٹیلی تھون کے اہداف اور دیگر کارکردگی مضبوط کرنے پر کلام ہوا ۔