اسلامی بہنوں  کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی ڈویژن میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن اور زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے ”بیماری، پریشانی ،صبر اور صداقت کی برکتوں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صلوٰة الحاجات پڑھنے کی فضائل بتائے۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے صلوٰة الحاجات کی نماز بھی ادا کی جبکہ دعا و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔اس اجتماعِ پاک میں 159 شرکاکو تعویذات عطاریہ و اورادو وظائف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ روحانی علاج کےتحت لاہور ریجن میں تعویذات عطاریہ کی دہرائی کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان سطح ذمہ دار، لاہور ریجن زمہ دار اور جنوبی زون و شمالی لاہور زون ذمہ دار متعلقہ بستہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کےبستوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے لئے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ اورادِ عطاریہ کے تحت نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ پر موجوداسلامی کو سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی بہار کے بستے لگانے،ڈونیشن جمع کرنے اور نئی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے نام آگے بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  صدیق آباد میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون 1 اور 2 اور ایسٹ زون 2 کی زون مشاورتوں نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات دئیے نیزرواں سال دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے زیادہ زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی بن قاسم میں مختلف مقامات پر روحانی علاج کے بستوں کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ روحانی علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اور روحانی علاج کے بستوں کا جائزہ لیا، بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کے ساتھ غمخواری کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر روحانی علاج کے بستے کی اسلامی بہنوں نے شعبہ روحانی علاج کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کو بتایا کہ بن قاسم میں روحانی علاج کے بستے پر کم و بیش 226 اسلامی بہنیں ماہانہ تعویذات عطاریہ کے لئے آتی ہیں، ماہانہ تقریباً 300 سے زائد تعویذاتِ عطاریہ اسلامی بہنوں کو دیئے جاتے ہیں ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون اور حافظ آباد زون میں شعبہ روحانی علاج کے نیو بستہ اوپن کرنے کے لئے مدنی انتخاب کاانعقادہوا۔

ریجن نگران اسلامی نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی غم خواری اور خیر خواہی کے لیے مدنی پھول دیئے ۔جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت  گزشتہ دنوں میراں حسین زنجانی میں روحانی علاج کے بستوں کا مدنی انتخاب ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ میراں حسین زنجانی کے دو بستوں کا مدنی انتخاب کیا جبکہ اسلامی بہنوں کو نیو تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون ،شمالی لاہور زون، شیخوپورہ زون اور جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج بستوں اور نیو تقری تربیت کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئے 4 بستوں کے مدنی انتخاب کاہدف دیا نیز بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کوتحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت  گزشتہ دنوں بستوں کی تفتیش اور تربیت کے حوالےسے مدنی مشورے کا انعقادہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شمالی لاہور زون والٹن روڈ بستے کی تفتیش اور نیو تربیت کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اہداف دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


قصور زون اور شمالی لاہور زون میں روحانی علاج کے بستوں پر تربیت کا سلسلہ

Sat, 27 Feb , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت  گزشتہ دنوں قصور زون اور شمالی لاہور زون میں روحانی علاج کے بستوں پر تربیت کا سلسلہ ہوا۔ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے قصور زون اور شمالی لاہور زون کے تین بستوں پر جاکربستوں کی کارکردگئی کا جائزہ لیتے ہوئے بستے کی کمزوریوں کو دور کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون کے علاقے ٹھٹھہ اور گھارو میں شعبہ روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اوراد عطاریہ کے بستے پر شرکت کی جس میں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی تفتیش کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ دوران تربیت تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی اور نارتھ کراچی کابینہ میں اورادِ عطاریہ کے  بستے (اسٹال ) لگائے گئے جن میں روحا نی علاج زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

شعبہ روحانی علاج زون سطح ذمہ دار اسلامی نے شعبۂ روحانی علاج کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور ان کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز مزید تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن بھی دیا نیز کارکردگی بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔