اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26 اپریل
2021ء بروز پیر کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاک
سطح شعبہ روحانی
علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاک سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے نکات سمجھاتے ہوئے بروقت
کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں ریجن کراچی کی زون ساؤتھ
1 کے دو بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بستوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگیوں پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہتر کارکردگی والی بستہ
ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش
کیے۔
اسی طرح شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اور ملتان زون میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں 8بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ روحانی علاج ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی
بہنوں کو شعبہ کارکردگی مضبوط کرنے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اوکاڑہ ،
بھلوال اور پھلوارا کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام21 اپریل2021ء کو اوکاڑہ ، بھلوال اور
پھلوارا کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار اور زون پاکپتن، ٹوبہ، جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بستوں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات کے اہداف پر بات چیت کی نیز شعبے کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ٹوبہ، پاکپتن،
جھنگ، سمندری اور گوجرہ کی بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
اہتمام 20 اپریل2021ء کو ٹوبہ، پاکپتن، جھنگ، سمندری اور گوجرہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار اور زون پاکپتن، ٹوبہ، جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بستوں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات کے اہداف پر بات چیت کی نیز شعبے کے دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون کےمختلف مقامات پر بستوں کا سلسلہ ہواجس میں ملتان زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مارچ2021ء میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے 8 مقامات پر روحانی علاج کے بستے لگائے ۔
جن میں 2 ہزار ،چھ سو 80 مریضوں
کے لئے 3420 تعویذاتِ عطاریہ دیئےگئے نیز بستہ
پر آنے والی اسلامی بہنوں کواجتماع میں شرکت کی دعوت دینے پر 235 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن قصور زون اور شیخوپورہ زون میں ماہانہ
مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ
اسلامی بہن نے شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور ڈونیشن بکس، مدنی عطیات ،کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر
اختیار کرنےاور بستوں پر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دینی کام کرنے ،کارکردگی جدول مضبوط بنانےکاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ روحانی
علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کم
و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ
داراسلامی بہن نے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
دینی کام کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ
سننےکاذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی
علاج کے تحت کراچی اورنگی کابینہ میں 2
بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز بستوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیاان بستوں پر کم و بیش
800 مریضوں کو 1646 تعویذات عطاریہ دیئے گئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت کراچی گلشنِ
معمار کابینہ جامعۃ المدینہ میں دعائے صحت اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش
20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کی قبولیت
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلواۃ
الحاجات پڑھنے کی ترغیب دلانے پر صلواۃ الحاجات کاسلسلہ
ہوا اختتام پر کم و بیش 45 مریضوں کے لیے
110 تعویذات عطاریہ ،اور 58 اوراد و وظائف
دیئے گئے نیز 15 اسلامی بہنوں کے لیے کاٹ
کی گئی ۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ 2 اورنگی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع
کاانعقادہواجس میں کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اورنعت شریف سے
ہوا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر کے فضائل اور صدقات کی برکتوں کےموضوع پر بیان کیا ۔ بیان کے بعد ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوصلوٰۃ
الحاجات (نماز) پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ
الحاجات اداکی۔ آخر میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں
مریضوں کو تعویذات اور اورادوظائف دیئے گئے۔
شعبہ روحانی علاج کے تحت شیخوپورہ زون اور قصور زون کے تین
تین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ زون اور قصور زون کے تین تین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوااور واربرٹن کابینہ میں نیو بستے کے لئے جگہ
کاانتخاب ہوا ۔شیخوپورہ فاروق آباد مانا والا اور تلونڈی قصور للیانی کاہنہ نو ان بستوں پر
مدنی انتخاب کی ترکیب بنی نیزبستوں کی
تفتیش اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
شمالی لاہور زون میں ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فیضان ِزکوة کورس کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں شمالی
لاہور زون میں ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فیضان ِزکوة کورس کاانعقاد ہواجس میں اسٹوڈنٹس اورشخصیات سمیت
20ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زکوۃ کے
متعلق شرعی معلومات فراہم کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی معلومات فراہم
کیں ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مذاکرہ
سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔