دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے  علاقے پاکپورہ کے بستے پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں سیالکوٹ زون اور پاکپورہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلام آباد کی ریجن سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی کارکردگی کاجائزہ لیااور شعبے کے اَپڈیٹ مدنی پھول سمجھائےنیز ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سرگودھا زون میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار اور سرگودھا اور بھلوال زون کی زون تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے تعویذات و اورادِ عطاریہ کی دہرائی کروائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اچھی (progress) والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کےدینی کاموں سےمتعلق مدنی پھول پیش کئے اور زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون کے میراں حسین زنجانی کابینہ راوی روڈ قلعہ محمدی توحید آباد میں تین دن کا رہائشی روحانی علاج کورس کا انعقاد ہواجس میں پاکستان سطح ذمہ دار اور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کی تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کےحوالےسے تربیت کی اور انہیں وظائف عطاریہ بتائے نیزاچھی( progress )والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےانہیں تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اور حب زون میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجن میں ریجن مشاورت اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبےمیں بہتری کے حوالے سے نئے نکات بیان کئے اور شعبےمیں ہونےوالی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا نیز کارکردگی کوتوجہ سے بنانے اور ڈونیشن کے حوالے سے ذہن دیامزید اسلامی بہنوں نےفی بستہ کارکردگی سےآگاہ کرتےہوئے بتایا کہ روحانی علاج کے بستوں پر ہفتہ وار کم و بیش 40 اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں اور اپنے مریضوں کے علاج کے لئےتعویذ ات عطاریہ اور اورادِعطاریہ مختلف علاج کےلئے حاصل کرتی ہیں جبکہ دعائے صحت اجتماع منعقد کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت پاکستان  بھرمیں 130 مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بستوں پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 25 ہزار21

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:51 ہزار722

بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد: 52 ہزار316

سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار330

تقسیم کئے گئے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار871


دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت ملتان زون میں 9 مقامات پر  دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگیاں ملاحظہ ہوں:

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار799

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد: 4 ہزار 454

بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد:2 ہزار20

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کےسلسلہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 102

تقسیم کئے گئے اصلاح اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 ہزار 80 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اورنمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیانیزاس اجتماع میں روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا اور اسلامی بہنوں کوتعویذات عطاریہ بھی دئیے گئے ۔اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا اورانہیں شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسےنکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 29، 30اور یکم جولائی 2021ءکوکراچی ریجن ساؤتھ سینٹرل زون دارالسنہ میں کورس بنام ’’روحانی علاج‘‘ کا انعقاد ہواجس میں کراچی ،حیدرآباد، فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد سے معاونہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے معاونہ اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورشعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اوردینی کاموں حصہ لینےکاذہن دیاجبکہ ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی آخر میں اچھی کارکردگیوں پر تحائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لکڑمنڈی ساہیوال سلطان شاہ میں  لگنے والے روحانی علاج کے بستےپر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملتان زون ذمہ داراسلامی بہن نے بستے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں سےخیرخواہی کرنےاور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے اور وظائف کی دوہراہی کرنےکی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون صحرائے مدینہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری اور امانت داری کا ذہن دیا نیز شعبےکےتحت ہونے والے تربیتی سیشن میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز ہر زون میں نئے بستے کھولنے کےحوالےسےاہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں سرگودھا بھلوال اور جڑانوالہ زونز کی روحانی علاج کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیتی نکات بیان کئےاور ماہانہ کارکردگی فارم و جدول پر کلام کیانیز ماہانہ کارکردگی جدول کا فالواَپ کیا اور شعبےکےدینی کاموں پرباہم تبادلہ خیال کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔ آخر میں سیال موڑ کابینہ میں ہونےوالے نئے بستے کی کارکردگی کا فالو اَپ بھی لیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کراچی کی زون ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن و زون شعبہ روحانی علاج ذمہ داران اور تعویذات عطاریہ کے بستے کی ناظمہ و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس سلسلے میں پابندی وقت کے ساتھ بستہ لگانے اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کا تقرر مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔