دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں سرگودھا بھلوال اور جڑانوالہ زونز کی روحانی علاج کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیتی نکات بیان کئےاور ماہانہ کارکردگی فارم و جدول پر کلام کیانیز ماہانہ کارکردگی جدول کا فالواَپ کیا اور شعبےکےدینی کاموں پرباہم تبادلہ خیال کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔ آخر میں سیال موڑ کابینہ میں ہونےوالے نئے بستے کی کارکردگی کا فالو اَپ بھی لیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کراچی کی زون ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن و زون شعبہ روحانی علاج ذمہ داران اور تعویذات عطاریہ کے بستے کی ناظمہ و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس سلسلے میں پابندی وقت کے ساتھ بستہ لگانے اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کا تقرر مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ،اورنگی اور رشید آباد میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا۔

شعبہ روحانی علاج کی زون مشاورت اسلامی بہن نے ان مقامات پر لگنے والےبستے کا جائزہ لیا اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

شعبہ روحانی علاج کی زون مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے دئیے گئے اہم نکات پر توجہ دلائی۔ اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات لیں اور تمام بستہ مشاورت کو سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی بہار کے بینرز لگا کر بیٹھنے اور مدنی بہاریں وصول کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی کےروحانی علاج کےبستوں پر تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی بہن کی طرف سے دیئے گئے اہم نکات کی طرف توجہ دلائی اور اس کے علاوہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کومزید بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز بستہ ذمہ دار اورمشاورت کی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پرجمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے علاقے کینٹ صدر میں روحانی علاج کے بستے پر مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے بستے میں بہتری لانے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات پیش کئےاور بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی خیر خواہی کرنے کاذہن دیا جس پر بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ دار ی ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز ماہانہ روحانی علاج بستہ کارکردگی اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں  کراچی ساؤتھ زون 2 اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے زون وکابینہ اور ڈویژن سطح پر دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کاذہن دیا نیز مدنی بہار تحریری طور پر وصول کرنے، کوئی شرعی مسئلہ ہو تو دارالافتاء اہل سنت سے رہنمائی لینےاور غیر فعال اسلامی بہنوں کو فَعال بنانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن حسین آباد روحانی علاج کےبستوں پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں حسین آباد کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی کے نکات سمجھائے نیز ایک ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فوتگی کے سلسلے میں تعزیت بھی کی۔

اسی طرح نیو ٹاؤن آمنہ مدرسہ میں بھی مدرسہ روحانی علاج للبنات کے تحت بستہ لگتا ہے جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نئی کارکردگی کے مدنی پھول سمجھائے اور ایک ایک کالم توجہ کے ساتھ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ڈو نیشن جمع کرنے کی احتیاطیں بتائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 اور ایسٹ زون 2 میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو چندے کے بارے میں شرعی احتیاطیں کتاب کا مطالعہ کرنے کاذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے،ماتحت کی تربیت کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے نیز کارکردگی وقت پر دینے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت   گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں بسۃ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نئے کارکردگی جدول سے متعلق مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیانیز پابندی سے بستے پر حاضر ہونے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ کے روحانی علاج کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دا راسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کےساتھ خیرخواہی کرتے ہوئے ان کےساتھ حسن ِسلوک کرنےکا ذہن دیا اور شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ای -رسید استعمال کرنے کامشورہ بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان  شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں تمام ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے معلومات دیتے ہوئے شعبے کے اَپڈیٹ فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا اور روحانی علا ج ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔