دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی کےروحانی علاج کےبستوں پر تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی بہن کی طرف سے دیئے گئے اہم نکات کی طرف توجہ دلائی اور اس کے علاوہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کومزید بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز بستہ ذمہ دار اورمشاورت کی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پرجمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔