دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کےتینوں بستوں پر تربیتی سیشن ہواجن میں زون مشاورت شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے 30 مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور یہ مدنی پھول بستوں پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ زون کے واہ کینٹ  بستے پر تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں واہ کینٹ کابینہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی کارکردگی کاجائزہ لیااوراسلامی بہنوں کو شعبے کے اَپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے نیز ماہانہ کارکردگی اور مدنی بہار کارکردگی وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا ۔مزید نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط رکھنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں   پنڈی اسلام آباد زون کی پیپلز کالونی کے علاقے ویسٹریج 3 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پیپلز کالونی کے بستے کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں، ویسٹریج 3 کی علاقہ نگران اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پنڈی اسلام آباد زون سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ روحانی علاج کے تنظیمی ترکیب کے مدنی پھولوں سے آگاہ کیااور نئے بستوں پرجاکر تربیت کے لئے ترغیب دلائی نیز دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پرہاتھوں ہاتھ 6 اسلامی بہنوں نے شعبہ روحانی علاج کی تربیت لینے کی نیت کی اور کوائف بھی جمع کروائےمزید اسلامی بہنوں نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پشاور زون، شمالی لاہور  زون کے علاقے قلعہ محمدی راوی روڈاور ہری پور میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز بستے پر آنےوالی اسلامی بہنوں کےساتھ خیرخواہی کرنےاور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینےکاذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ،کھارادر اور پاکستانی چوک کے بستوں پر تربیتی سیشن ہوئےجن میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہنےاوراحساس ذمہ داری سے شعبے کا کام کرنے کا ذہن دیتےہوئےدینی کام میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔آخر میں اسلامی بہنوں نے بستوں کی کارکردگی پیش کیں ہر بستہ پر تقریبا ہفتہ وار 60سے 65 کے قریب اسلامی بہنیں کو تعویذات عطاریہ دیئے جاتے ہیں ۔


دکھیاری امت کی غمخواری کے جذبے کے تحت فیصل آباد ریجن میں 27 مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےروحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بستوں پرآنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار 271

دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد: 8 ہزار 25

بتائے گئے اوراد ِعطاریہ کی تعداد: 6 ہزار 174

سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 118

تقسیم کئے گئے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 238


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے تھر زون کی مٹھی کا بینہ میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوعلاقائی دورہ اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ومدنی چینل دیکھنے کی نیتیں بھی کروائی ۔بعدازترغیباب مریضوں کی صحت یابی کےلئےخصوصی دعاکاسلسلہ ہوا ۔آخر میں اسلامی بہنوں کو 75 تعویذات عطاریہ اور 380 اورادو وظائف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےتحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد دارالسنہ للبنات میں تین دن پرمشتمل رہائشی کورس بنام ’’روحانی علاج ‘‘کا انعقاد ہوا۔

پاکستان سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نےاور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے تربیت کی نیز اچھی (progress ) دکھانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اورانہیں تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد زون میں دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار جھنگ، فیصل آباد اور جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار تا بستہ مشاورت تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےتعویذات و اورادِعطاریہ کی دوہرائی کروائی نیزاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اچھی (progress )دکھانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے مدنی پھول سمجھاتےہوئے زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیاجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد، ٹوبہ اور سرگودھا زونز میں دوہرائی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار اور جھنگ، فیصل آباد ، ٹوبہ اور سرگودھا زون تا علاقائی مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے تینوں مقامات پرتعویذات و اوراد عطاریہ کی دوہرائی کروائی نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےاچھی (progress ) دکھانے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے مدنی پھول پیش کرتےہوئے زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ رشید آباد کے بستے پر زون مشاورت کا جدول ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن کی طرف سے دیئے گئےنکات سمجھائے اوراسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیانیز کارکردگی فارم سمجھاتےہوئےوقتاً فوقتاً تعویذات عطاریہ کی دوہرائی کرنےکاذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں دعائے شفاء اجتماع ہواجس میں کم و بیش 100سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’مصیبتوں پر صبر کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ بیان کے بعدترغیب دلانےپراسلامی بہنوں نےانفرادی طور پر صلوٰۃ الحاجات (نماز) پڑھی۔ اس کےعلاوہ رقت انگیز دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔ آخر میں روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں تقریبا 94اسلامی بہنوں کو 144 تعویذات عطاریہ واوراد عطاریہ دئیے گئے ۔