8 اگست  2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک، صوبہ ، ڈویژن سطح کی ذمہ داران ، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ سطح اور اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی ذمہ دار ان نیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آن لائن مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے مسائل کا حل پیش بتایا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے سفر شیڈول و کارکردگی شیڈول میں مزید بہتری لانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


خیرخواہی امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 28 اپریل 2024ء کو  کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات گلشن میں ہونے والے 3 دن کے رہائشی کورس میں ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔ 


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اپریل 2024ء کو  شعبہ روحانی علاج للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں شعبے کی ملک ، صوبہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران سمیت پاکستان مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی متفرق ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور مختلف اہم امور پر گفتگو کی نیزذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 


21 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک بیان“ کے موضوع پر کلام کیا اورشعبہ روحانی علاج للبنات کے دینی کاموں پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دینی کاموں میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ ذمہ داران کی انفرادی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اوراپنے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر 2023  بروز منگل شعبہ روحانی علاج للبنات سے تعلق رکھنے والے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ اورسٹی نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج للبنات کے بستوں سے موصول ہونے والے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جن ڈویژن،ڈسٹرکٹ اور تحصیل/ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے بستے نہیں ہیں وہاں بستے کھلوانے کے لئے صوبہ اور سٹی نگران اسلامی بہنوں کو تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر 2023ء   بروز منگل شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ / سٹی نگران ، شعبہ روحانی علاج کی ملک، صوبہ اور ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج للبنات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل/ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے بستے شروع کروانے پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سفر شیڈول مضبوط کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے پر اسلامی بہنوں کو توجہ دلائی نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ روحانی علاج للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی، اورسیز، اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبہ روحانی للبنات کے نئے بستے (اسٹال) شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ شعبہ روحانی علاج للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک تا ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور تمام صوبائی و سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ  پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں ”خود داری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف سطح کی ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور تقرری مکمل کرنے نیز دینی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں شعبہ روحانی علاج کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی نیوز ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کیا۔


دعوت  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں روحانی علاج کے بستے لگائے جاتے ہیں جن سے پریشان حال دکھیارے مسلمان اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے تعویذات عطاریہ حاصل کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں اگست2022ء کی اجمالی کارکردگی ملاحظہ ہو:

پاکستان میں لگنے وا لے بستوں کی تعداد:171

بیرون ملک لگنے والے بستوں کی تعداد:8

دیئے گئے ماہانہ تعویذات عطاریہ کی تعداد:64 ہزار 754

پاکستان میں ہونے والے روحانی علاج کورسز کی تعداد:2

ماہانہ دعائے شفاء اجتماعات کی تعداد:47

دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام  کابینہ گلزار ہجری میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ریجن اسلامی بہن نے بیان کیا۔اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور روز صدقہ نکالنے کا ذہن دیا۔کابینہ نگران، مشاورت، ڈویژن مشاورت سمیت 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دعا کے بعد تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26 دسمبر 2021 ءجڑانوالہ زون شاہکوٹ میں  ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے ماہانہ مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار،بستہ ذمہ داران اور بستہ مشاورت سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس کے مدنی پھول دیئے۔ ماہانہ کارکردگی، زکوٰۃ لکھنے اور ذمہ دار اسلامی بہن کو فعال کرنے پر کلام کیا۔ دارالسنہ للبنات میں ہر کورس کے لئےہر بستہ سے ایک داخلہ دینے کا ذہن دیا، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وقت پر سوفٹ ویئر میں انٹری کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے اہداف لئے۔ اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ شرکاء شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔