4 جولائی 2025ء کو  شعبہ روحانی علاج للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی تربیت کے لئے آن لائن نشست منعقد کی گئی جس میں صوبائی و سٹی سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ اس نشست کا مقصد ذمہ داران کے نظام کو مضبوط بنانے اور دینی خدمات میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے تربیت فراہم کرنا تھا۔

اس نشست کی ابتدا میں رکن عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کی ذمہ داران کو شعبے کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو کی جن میں شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں کے لئے فزیکل سیشنز کے اہداف مقرر کئے گئے جبکہ دیگر صوبوں کے لیے آن لائن سیشنز کا انعقاد بھی طے پایا۔