18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4
اپریل 2024ء کو شعبہ روحانی علاج للبنات
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
کیا گیاجس میں شعبے کی ملک ، صوبہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران سمیت پاکستان مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی متفرق ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور مختلف اہم امور پر گفتگو کی نیزذمہ
دار اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر کلام کیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔