21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ، مختلف نکات پر گفتگو
Tue, 17 Oct , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر 2023ء بروز منگل شعبہ روحانی علاج للبنات کی اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام صوبہ / سٹی نگران ، شعبہ روحانی علاج کی ملک، صوبہ اور ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے شعبہ روحانی علاج للبنات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل/ٹاؤن
میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے بستے شروع
کروانے پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے
ہوئے سفر شیڈول مضبوط کرنے اور تقرریاں
مکمل کرنے پر اسلامی بہنوں کو توجہ دلائی نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے ۔