اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 2 اورنگی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کاانعقادہواجس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اورنعت شریف سے ہوا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر کے فضائل اور صدقات کی برکتوں کےموضوع پر بیان کیا ۔ بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوصلوٰۃ الحاجات (نماز) پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے صلوٰۃ الحاجات اداکی۔ آخر میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں مریضوں کو تعویذات اور اورادوظائف دیئے گئے۔