دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم زون کے علاقے ٹھٹھہ اور گھارو میں شعبہ روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اوراد عطاریہ کے بستے پر شرکت کی جس میں ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بستے کی تفتیش کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ دوران تربیت تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی اور نارتھ کراچی کابینہ میں اورادِ عطاریہ کے  بستے (اسٹال ) لگائے گئے جن میں روحا نی علاج زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

شعبہ روحانی علاج زون سطح ذمہ دار اسلامی نے شعبۂ روحانی علاج کی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور ان کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز مزید تحریری کام کرنے اور تجوید درست کرنے کا ذہن بھی دیا نیز کارکردگی بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں    ملتان ریجن کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ دارالسنہ میں منعقد کیا۔

مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کے اہم نکات دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز روحانی علاج کے بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی بہترین انداز میں غم خواری کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاک سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس پر تمام زون ذمہ داران شعبہ روحانی علاج اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کو کارکردگی فارم اور اس سے متعلق نکات سمجھائے نیز بستوں کی تشہیر پر بھی توجہ دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  ریجن شعبہ ذمہ دار روحانی علاج نے بن قاسم زون کابینہ گھارو اور ٹھٹھہ کے بستوں کا وزٹ کیا ۔ اس میں زون مشاورت اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

بستہ مشاورت سے ملاقات ہوئی اور انہیں مدنی پھول دیے بستے کی تفتیش فرمائیں تحریری کام کرنے ، تجوید درست کرنے ، مدنی بہار کا ٹیسٹ دینے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔ا ایک ذمہ دار بیمار تھیں ان کی عیادت بھی کی۔ مزید انہیں حوصلے کے ساتھ صبر کرنے کا ذہن دیا آخر میں دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر ِاہتمام  گزشتہ دنوں کراچی صدیق آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی زون سطح اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن بکس اور صدقہ بکس کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن  کراچی ، صدیق آباد میں دہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار نے دہرائی کروائی جس میں تمام بستوں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی، ٹیلی تھون کی کارکردگی لی گئی، مدنی بہار ٹیسٹ کاذہن دیا گیا ،تجوید کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا اور تبرکات تقسیم کئے گئے۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روحانی علاج کے چار بستوں کی ذمہ دارسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

روحانی علاج پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی مزید مدنی بہار اور تجوید کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران میں تبرکات تقسیم کئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کا ذہن دیانیز دکھیاری امت کی خیر خواہی روحانی علاج کے ذریعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، زون نواب شاہ  میں 3 دن کا روحانی علاج دہرائی کورس منعقد کیا گیا جس میں روحانی علاج پاک سطح ذمہ دار اور کورس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غمخواری امت کے جذبے کے ساتھ بستوں پر اسلامی بہنوں کی بیماریوں پریشانیوں کے لئے روحانی علاج کرنے اور ان کے دین ، ایمان، عقائد واعمال درست کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں روحانی علاج کی ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن نے خانیوال کے میلاد نگر میں لگنے والے اورادِ عطاریہ کے بستے کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دارا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی ۔ رسائل تقسیم کرنے اور مدنی بہاریں لکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ روحانی علاج لاہور ریجن کی نگران زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

نیو بستے اوپن کرنے، تربیت کرنے اور زون ذمہ دار اسلامی بہن کے تقرر کے حوالے سے کلام ہوا شعبے میں کمزوریوں کو دور کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی نیتیں فرمائیں۔