اسلامی بہنوں کی مجلس روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی، صدیق آباد میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج دہرائی اجتماع کا انعقاد کیاجس میں دو زون ذمہ داران اور 15 بستوں کی تمام مشاورتوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تعویذات واوراد عطاریہ کی دہرائی کرواتے ہوئے غلطیوں کی اصلاح فرمائی۔ مدنی بہار ٹیسٹ دینے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا ۔

ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام ہوا اور جن اسلامی بہنوں کی کارکردگی بہتر تھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحفے پیش کئے گئے۔ شرکا اسلامی بہنوں کو بستے پر وقت دینے کی ترغیب دلائی گئی اور زکوۃ تحریر کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں دعا اور صلاۃ وسلام کے ساتھ اختتام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر  اہتمام پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، زون نواب شاہ ، کابینہ ٹنڈو آدم میں مجلس اوراد ِعطاریہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے کا وزٹ کیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت فرمائی اور مجلس کے عطاکئے گئے نکات کو نافذ کرنے کے بہترین طریقے سے روحانی علاج کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ریجن مشاورت ذمہ دار نے زون نگران کے ساتھ ایک نئے گھر میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماع کا آغاز کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدیق آباد میں زون ذمہ دار نے مدنی مشورہ کیا جس میں 3 زون ذمہ داران اسلامی بہنوں اور بستہ مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اورادِ عطاریہ ریجن سطح اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دوران ِتربیت شعبے کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے استقامت کے ساتھ کام کرنے اور مجلس کی اطاعت کا ذہن دیا ۔ مزید مدنی بہار کے شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ شو مارکیٹ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا دوران اجتماع پریشان حال اسلامی بہنوں کو تعویزات و اوراد عطاریہ بھی دئیے گئے اور مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔ اجتماع کے آخر میں پر یشانیوں بیماریوں سے نجات کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020 ء کو گوادر زون ، کابینہ حب چوکی میں گڈانی اسٹاپ کے اوراد عطاریہ کے بستہ پر ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی جس میں انہوں نے   اورادِ عطاریہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

دوران تربیت ذمہ داران کو وقت پر آنے اور تعویذات لینے والی اسلامی بہنوں پر انفرادی کو شش کے ذریعے انہیں دعا ئے شفاء اجتماع میں جانے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ مزید سنتوں بھرے اجتماع میں اوراد عطاریہ کا بستہ لگانے کی ترغیب دی نیز اس موقع پر ریجن مشاورت اسلامی بہن نے زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار کا مدنی مشورہ بھی لیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلسِ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ریجن ذمہ دارشعبہ اورادِ عطاریہ کا بستوں کا جدول رہا ۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے لحاظ سے مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران کو کمزوری پر توجہ دلائی مدنی بہار کی تربیت کا ذہن دیا،اسلامی بہنوں کو اطاعت کا ذہن دیا اور مدنی کاموں میں استقامت کےلئے دعا فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،  حیدرآباد ریجن، نواب شاہ زون، شھدادپور کابینہ کے علاقے غریب آباد میں دعائے صحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مریضوں کی تعداد 55 رہی ان میں اسلامی بہنوں کو 160 تعویذات اور 200 اوراد 20 پلیٹیں دی گئی جبکہ 30 اسلامی بہنوں کی کاٹ کی گئی آخر میں اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مدنی عطیات جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ اورادِ عطاریہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور پاک سطح نگران اسلامی بہن نے شعبہ اوراد عطاریہ کی پاک و ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور تربیت کی گئی نیز اوراد عطاریہ کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام 13 دسمبر 2020ء کو لائنز ایریا پنجاب کالونی خزائن العرفان میں شعبہ اوراد عطاریہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا اوراد عطاریہ کے بستوں کا جدول رہا، اس دوران ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ  دار اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی اور شعبے کے دینی کاموں کومزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا پاکستان نگران، اورادِ عطاریہ ذمہ دار کے ساتھ بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ہر زون میں اورادِ عطاریہ کے بستے ہوں، ہر زون میں شعبہ اورادِ عطاریہ ذمہ دار کی تقرری ہوئی نیز روحانی علاج اور استخارہ کا ہفتہ وار اجتماع میں اعلان کرنا۔پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ 11 دسمبر 2020ءکو لاہور ریجن کی  شعبہ اوراد عطاریہ ذمہ دار اسلامی بہن کا بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن کیساتھ اسکائپ پر مشورہ ہوا جس میں شعبے کی مضبوطی کےلئے اور مدنی بہار ٹیسٹ کےلئےاہداف لئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


پچھلے دنوں جامعۃ  المدینہ جوہر ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کی مجلس اوراد عطاریہ کے زیراہتمام شمالی لاہور اور جنوبی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شعبہ اوراد عطاریہ کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی، ٹیلی تھون کی کارکردگی، مدنی بہار، نیو تربیت کے کوائف، بستوں اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مسائل کو حل کرنے اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کے متعلق مزید تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔