15 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس روحانی علاج کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کراچی، صدیق آباد میں پاک سطح
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج
دہرائی اجتماع کا انعقاد کیاجس میں دو زون ذمہ داران اور 15 بستوں کی تمام
مشاورتوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تعویذات واوراد عطاریہ کی دہرائی کرواتے
ہوئے غلطیوں کی اصلاح فرمائی۔ مدنی بہار ٹیسٹ دینے اور تجوید درست کرنے کا ذہن دیا ۔
ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام ہوا اور جن اسلامی
بہنوں کی کارکردگی بہتر تھی ان کی حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے تحفے پیش کئے گئے۔ شرکا
اسلامی بہنوں کو بستے پر وقت دینے کی
ترغیب دلائی گئی اور زکوۃ تحریر کرنے کا
ذہن دیا۔ آخر میں دعا اور صلاۃ وسلام کے
ساتھ اختتام ہوا۔