21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26 دسمبر 2021 ءجڑانوالہ زون شاہکوٹ میں ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے ماہانہ مشورہ ہوا جس
میں جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار،بستہ ذمہ داران اور بستہ مشاورت سمیت 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس کے مدنی پھول دیئے۔ ماہانہ کارکردگی، زکوٰۃ لکھنے اور ذمہ دار اسلامی
بہن کو فعال کرنے پر کلام کیا۔ دارالسنہ
للبنات میں ہر کورس کے لئےہر بستہ سے ایک داخلہ دینے کا ذہن دیا، ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وقت پر
سوفٹ ویئر میں انٹری کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کے اہداف لئے۔ اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ شرکاء شعبہ روحانی علاج کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔