9 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں شعبہ
مدرستہ المدینہ کے تحت صدیق آباد میں ہونے والے رہائشی کورس میں ملک اور بیرون ملک
سے آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں زون ذمہ
دار اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ و اوراد ووظا ئف دیئے۔تقریبا ً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے اور 125 اورادو وظا ئف حاصل کئے۔
٭ اسی
طرح فیصل آباد زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورس میں 11دسمبر2021ء بروز
ہفتہ کو روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس سے 305تعویذات عطاریہ دیئے گئے۔